Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان کا رفحان میظ کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کے ہمراہ رفحان میظ فیصل آباد کا دورہ کیا۔

وفد کے دورہ کرنے کا بنیادی مقصد زرعی یونیورسٹی ملتان اور رفحان میظ کے درمیان باہمی تعلقات استوار کرنا تھا ۔

رفحان میظ کے پلانٹس کے بارے میں بتاتے ہوئے خالد عزیز نے آگاہ کیا کہ پاکستان میں ان کے تین پلانٹ کام کر رہے ہیں۔

مزید انہوں نے میز کی کاشتکاری میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

مسٹر شفیق نے افلاٹوکسین کے مسائل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے افلاپاک پروڈکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی جس پر رفحان مکئی کام کر رہا ہے۔

مسٹر صفدر نے رفحان میظ کی تیار کردہ مصنوعات کے بارے میں وفد سے خطاب کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹی میں جدید دور کے مطابق تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان مکئی کی کاشت، فال آرمی ورم پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ ٹریپس، مکئی کے دانے کو خشک کرنے کے لیے ڈرائر اور فوڈ ٹیکنالوجی میں سٹارچ کے استعمال جیسے مختلف پہلوؤں پر رفحان میظ کے ساتھ تعاون کرے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر شازیہ حنیف، ڈاکٹر شبیر احمد، ڈاکٹر فواد ظفر خان،بابر فرید اور رفحان میز کے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button