Breaking NewsEducationتازہ ترین
زرعی یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کا اجلاس
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی 13ویں میٹنگ کا انعقاد کمیٹی روم ایڈمن بلاک ہوا۔
جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی، جس میں 12ویں میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی گئی ۔
اس کے علاوہ اس سال کے موجودہ بجٹ کا جائزہ لیا گیا، اور یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
اجلاس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد بلال،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ڈپٹی سیکرٹری مس قرت العین،ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ڈپٹی ڈائریکٹر مس عائشہ حنا فاروق،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم،رجسٹرار عمران محمود،خزانہ دار محمد رفیق فاروقی، محمد آصف نواز،رانا علی ضیا،شکیل احمد،شیر زمان نے شرکت کی۔