Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان : جلال پور پیر والا ریسرچ فارم پر پلانٹیشن کا افتتاح

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ملتان کے زیر اہتمام جلال پور پیر والا ریسرچ فارم پر پلانٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔

جس میں جامن،انار،کیکر اور امرود کے 2500پودے طلباء و طالبات کی مدد سے لگائے گئے، جبکہ جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلے میں 22سے24مارچ تک 5000پودے لگائے جائیں گے۔

تقریب میں زرعی یونیورسٹی ملتان،پنجاب کالج، قدیر پبلک سکول، پروفیسر سکول اینڈ کالج، ہائر سکینڈری سکول، سکالرز کالج، جلالپور پیروالا پبلک سکول کے طلباء طالبات نے حصہ لیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے درختوں کی افادیت اور موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ملکی اہمیت پر زور ڈالا۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے طلباء کو تلقین کی کہ درختوں کی نگہداشت کریں ، اور زیادہ درخت لگا کر تحصیل جلالپور پیر والا کو سرسبز بنائیں اور جامعہ ھذا کی انتظامیہ اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ ملتان نے درختوں کی نگہدازت کی ذمہ داری لی اور اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا عزم کیا۔

اس موقع پر ملتان ڈویزن کے اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی سی ، ملک اکرم کنہوں معززین علاقہ ، شعبہ فلاحت اور باغبانی کی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈاکٹر عبدالغفار ، ڈاکٹر مقرب علی ، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر گلزار احمد، اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button