Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کسانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آھنگ کرنا ہوگا : گورنر پنجاب

گورنر پنجاب /چانسلر یونیورسٹی چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی پاکستانی کی ترقی ہے ، کسانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آھنگ کرنا ہوگا۔

ایم این ایس یونیورسٹی نے مارکیٹ اور کسانوں کا ایک پلیٹ فارم مہیاکردیا ہے، پاکستان کا مستقبل طلبا کے ہاتھ میں ہے ، اساتذہ کی ذمے داری ہے وہ صرف کلاسز پڑھانے تک محدود نہ رہیں ، کردار سازی بھی کریں۔

وہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ اس پرآشوب دور میں اساتذہ پر زور دوں گا وہ طلبا کی صلاحتیوں کو نکھاریں ، کلاسز تک محدود نہ رہیں ان کی کردار سازی کریں تاکے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں ، جنوبی پنجاب زراعت میں اہم حیثت رکھتا ہے اس کی 70 فیصدآبادی دیہات سے میں ہے اور کاشتکاری سے وابستہ ہے۔

مقامی مارکیٹ کی بہتر پوزیشن اور ڈیمانڈ تقاضہ کرتی ہے کہ کسان بھی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں تاکے وہ مارکیٹ کی سپلائی کو پورا کرسکیں ۔

یہ خوش آئند ہے کہ نوازشریف زرعی یونیورسٹی نے کسانوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کردیا ہے اس یونیورسٹی نے بہت جلد اپنا نمایاں مقام پیدا کیا ہے۔
وائس چانسلر اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا منظم کانوکیشن نہیں دیکھا۔

انہوں نے طلباء و طالبات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کا سرمایا ہیں ملک کی بھاگ دور آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ میں طلباء و طالبات کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ جاں فشانی کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تن دہی کیساتھ کام کریں ان کا مستقبل روشن ہے۔ آج آپ اس مقام پر جو پہنچے ہیں یہ آپ کے والدین کی دعاوں اور آپ کی محنت کاصلہ ہے۔

زرعی یونیورسٹی ملتان ریسرچ اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں مقام بنا چکی ہے اور قلیل عرصہ میں نا صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی اپنی ساکھ بنا چکی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت یونیورسٹی آج اس مقام پر ہے کہ حال ہی میں تمغہ امتیاز، بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، یو ٓائی گرین میٹرک میں ملکی سطح پر پہلی اور عالمی سطح پر 154نمبر پر کھڑی ہے۔
میری نیک تمنائیں اور دعائیں اس ادارہ کے لئے ہمیشہ رہیں گی۔

قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہ یہ گریجوئیٹس اپنی محنت کے ساتھ ادارہ ھذا کے نام کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ یونیورسٹی کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ماہرین اساتذہ کی ٹیم موجود ہے جوکہ بہتر انداز میں طباء و طالبات کی آبیار ی کر رہی ہے۔ ا ملکی سطح پر بھی پذیرائی ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگی۔

وزیر ذراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔ اس یونیورسٹی نے زراعت سے منسلک لوگوں کو بھرپور فائدہ فراہم کیا ہے۔

میں آج فخر سے کہتا ہوں کہ رئیس جامعہ کی بے پناہ محنت اور دیگر یونیورسٹی انتظامیہ کی بدولت آج یونیورسٹی صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات قوم کے معمار ہیں انہیں خصوصا ایگریکلچر شعبہ میں اپنی ساکھ کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ ملک پاکستان ایک زرعی ملک ہے اسے مزید بھی مضبوط کیا جاسکے۔

کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم کوارڈینٹرز ایگریکلچر ڈاکٹڑ شفقت سعید، سوشل سائنسز ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے بھی دوسرے کانوکیشن میں کامیاب طلباء و طالبات پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کے بہترین مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اس کانوکیشن میں کل 1319طلباء و طالبات میں اسناد کے ساتھ ساتھ پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر دیگر ممبران صوبائی اسمبلی وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، وائس چانسلر ڈاکٹرر عظمی قریشی، وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف،وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان طاہر، آئی جی جنوبی پنجاب، آ ر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر ملتان،خالد کوکھر، ڈاکٹر شفیق پتافی، آصف مجید، میجر طارق، زاہد گردیزی، سلمان مبارک، میڈم سونیا ، ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر حماد ندیم، رجسٹرار عمران محمود، ٹر ئیژر رفیق فاروقی، انڈسٹری کے شرکاء سمیت یونیورسٹی انتظامیہ و فیکلٹی و طلباء طالبات کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button