زرعی یونیورسٹی کے طلباء کا لینڈ فل سائیٹ حبیبہ سیال کا مطالعاتی دورہ
نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے سٹوڈنٹس نے لینڈ فل سائیٹ حبیبہ سیال کا مطالعاتی دورہ کیا۔
اس موقع پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے طلباء و طالبات کو بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لینڈ فل سائیٹ میں ٹیکنیکل طریقے سے میونسپل ویسٹ کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے، اور یہاں پیدا ہونےوالا کمپوسٹ زرعی مقاصد کے لئے کھاد کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ لینڈ فل سائیٹ سے بائیو گیس کی صورت میں انرجی پیدا کی جاسکتی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویسٹ کو لینڈ فل سائیٹ کے ذریعے ٹھکانے لگانے سے آلودگی نہیں پھیلتی، اور ماحول پر برے اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
سٹوڈنٹس کو یہ بھی بتایا گیا کہ 13 ایکڑ پر محیط موجودہ لینڈ فل سائیٹ اب ناقابل استعمال ہوچکی ہے، اور اس مقام پر پارک تعمیر کرنے یا میواکی جنگل اگانے کے لئے حکومت کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے۔
سٹوڈنٹس نے ویسٹ ٹو انرجی کے پراسس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کوڑا کرکٹ سے کھاد پیدا کرنے اور اس کے استعمال بارے بھی سوالات کئے۔