زرعی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا زگ زیگ اور روایتی بھٹہ خشت کا دورہ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا بھٹہ خشت اور پروٹین پروسیسنگ یونٹ کا مطالعاتی دورہ۔
زرعی یونیورسٹی ملتان کے بی ایس سی انوائر مینٹل کے اسیسریز کے پہلے اور تیسرے سمسٹر کے طلباء و طالبات نے ملتان میں موجود زگ زیگ اور روایتی بھٹہ خشت کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران طلبہ نے اینٹوں کے بنانے کے عمل کی وجہ سے ماحول پر ہونے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
طلبہ نے اینٹوں کے بنانے کے عمل میں استعمال ہونے والے کوئلے، اور زگ زیگ ارینجمنٹ کو دیکھنے کے علاوہ بھٹہ خشت کے دھواں کو اکٹھا کرنے اور نکالنے کے عمل کو بھی تفصیلی طور پر دیکھا، اور مختلف قسم کے سیمپل بھی اکٹھے کیے۔
اس موقع پر بھٹہ خشت کے مالک نے بھی اینٹوں کے بنانے کے عمل کے ماحول پر اثرات سے آگاہ کیا، اور اعادہ کیا کہ ہم مل جل کر ماحول کی حفاظت کی کاوشیں کرتے رہیں گے۔
بھٹہ خشت کے دورہ کے بعد طلبا وطالبات نے نیو سپر پروٹین پروسیسرز یونٹ کا بھی دورہ کیا، جس میں انہوں نے دیکھا کہ کس طرح سے مچھلیوں اور مرغیوں کے باقیات کو مرغیوں کی خوراک بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔
اس یونٹ کے دورہ پر مالک اور وہاں پر موجود متعلقہ افراد نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب بھر سے مرغیوں اور مچھلیوں کی باقیات کو اکٹھا کر کے یہاں لایا جاتا ہے۔
یہاں پر سب سے پہلے ان باقیات کو ابا لا جاتا ہے، ابالنے کے بعد ان کو کرش کرکے پیلٹس میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
اسی طرح اس مٹیریل سے آئل نکالنے کا بھی کام جاری ہے جس کو دوبارہ فیڈ ملز کو فراہم کیا جاتا ہے جو دوبارہ پولٹری فیڈ بنانے میں کام آتا ہے۔
اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف سوالات کیے اور اور نامیاتی کوڑے کو مختلف طریقوں سے ٹھکانے لگانے کے بارے میں تعلیم حاصل کی۔
یونٹ کے مالک نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی کے طلبہ کا پہلا دورہ ہے اور ہمیں بڑی خوشی ہے کہ زرعی یونیورسٹی انڈسٹری کے ساتھ مل کر کر ماحول اور دوسرے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔