نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کا اجلاس، ٹی ٹی ایس پرفارما کی منظوری، اساتذہ کی کنٹریکٹ میں توسیع

نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا دسواں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عامراعجاز کی زیرِ صدارت میں ہوا۔
سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عاصم عمر نے انجام دیے، اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی۔ جس میں٪10 ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس 2021 کی منظوری دی گئی۔ استاتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع، اور ٹی ٹی ایس پرفورما کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں تمام سنڈیکیٹ ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز اور ڈاکٹر عاصم عمر کی بطور رجسٹرار کی کارکردگی کو سراہا ، اور کہا کہ وزیر اعظم کے صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے وژن کے مطابق درخت لگائے، محدود وسائل میں طلباء اور اساتذہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹر عامر اعجاز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور (وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور )، پروفیسر ڈاکٹرآصف علی(وائس چانسلر ایم این ایس ایگریکلچریونیورسٹی)، ملک واصف مظہر اور میڈم شاہدہ احمد (ممبر پنجاب اسمبلی) ایچ ای سی ، ایچ ای ڈی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ممبران بھی شریک ہوئے۔



















