Breaking NewsEducationتازہ ترین
زرعی یونیورسٹی ملتان: سینڈیکٹ کا اجلاس، متعدد اقدامات کی منظوری

ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصف علی تمغہ امتیاز کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا 46اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار سمعیہ امبرین نے انجام دیے جبکہ محمد جسٹس طارق ندیم انجینیئر محمد رضا چوہان نومینی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد،ڈاکٹر کاشف بشیر ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ لاہور ،اسامہ فضل چوھدری ایم پی اے، مس ماریہ جاوید ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈاکٹر عبدالرزاق ڈاکٹر، ناہید بانو، ڈاکٹر محمود عالم نے شرکت کی۔
اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا گیا اور اس کے علاوہ دیگر اہم فیصلوں میں پی ٹی ایس فیکلٹی ممبران کا انکریمنٹ اور اساتذہ کی (پی ایچ ای) چھٹیاں منظور کی گئیں۔
علاوہ ازیں دیگر کمیٹیوں میں نومینیشن کی منظوری دی گئی۔




















