Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور چیمبر آف کامرس کا اہم اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر انجینئرنگ کے وفد نے چیمبر آف کامرس ملتان میں بی۔ ایس۔سی ایگرو انڈسٹریل انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگرام کے انڈسٹریل بورڈ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔

زرعی یونیورسٹی ملتان کے وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید اور ڈاکٹر عالمگیر اختر خان نے کی۔

اس موقع پر شیخ محمد عاصم سعید وائس پریزیڈنٹ ملتان چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں موجودہ حالات میں ایگرو بیسڈ انڈسٹریز کے مسائل کاحل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایگرو بیسڈ انڈسٹریز کے بہت سارے مسائل ایسے ہیں جن کو حل کر کے ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر عالمگیر اختر خان نے کہا کہ ملک میں تربیت یافتہ اور پروفیشنلز کی ایگرو بیسڈ انڈسٹری میں سخت ضرورت ہے، انہوں نے انڈسٹری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جس تعاون کے باعث اس ڈگری پروگرام کے کورسز ترتیب دیۓ گئے اور چیمبر آف کامرس کے ممبران کو ڈگری کے کورسز بارے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے انڈسٹری کے مالکان کو سٹوڈنٹس کی انٹرنشپ پروگرام بارے بھی آگاہ کیا۔

ڈاکٹر عالمگیر خان نے ملتان چیمبر آف کامرس کے ممبران کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنے بچوں کو اس پروگرام کی تعلیم دیں تاکہ وہ انڈسٹری میں بہتری کے لیے کام کر سکیں۔چیمبر آف کامرس کے ممبران نے ایگری انجینئرنگ کے مختلف ممبران سے مختلف مسائل پر بات کی اور ان مسائل کو مل جل کر حل کرنے کا بھی عزم کیا۔

چیمبر آف کامرس کے ممبران نے سینٹر آف ایکسیلنس ان ایگرو بیسڈ انڈسٹری کے قیام کے لیے اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے تمام ممبران کو اس پروگرام کے لیے چیمبر آف کامرس کے تعاون پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر میجر محمد طارق خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری اس پروگرام کی ترقی کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے حاضر ہے آنے والے دنوں میں یونیورسٹی اور چیمبر کے ممبران اس مقصد کے لیے مشترکہ کاوشوں پر ضرور عمل کریں۔

اس موقع پر ملتان چیمبر آف کامرس کے ممبران انڈسٹری اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button