Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور سوئی نادرن گیس کے درمیان بڑا معاہدہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سوئی نادرن گیس پرائیویٹ لمٹیڈ کے درمیان موسمی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور سوئی نادرن گیس پرائیویٹ لمٹیڈ کی جانب سے طلحہ خالد ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کے تحت دونوں ادارے مل کر اگلے تین سالوں میں مخصوص 11 ہزار درخت لگائیں گے، جن سے کاربن فٹ پرنٹ کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس سلسلے میں ایک پروجیکٹ زرعی یونیورسٹی مین کیمپس جب کہ دوسرا زرعی یونیورسٹی سب کیمپس جلال پور پیر والا میں لگایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے (SNGPL) کے ماحول دوستانہ اقدامات کو سراہا اور بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اس طرح کے پروجیکٹ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں فصلوں اور زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ریسرچ موجودہ مسائل کا بہترین حل ہے۔

مسٹر طلحہ خالد نے بتایا کہ ان کا ادارہ موسمیاتی تبدیلیوں، ماحول دوست اقدامات،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں زرعی یونیورسٹی کے ساتھ مزید پروجیکٹ پر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو سوئی گیس میں انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق چیئرمین شعبہ انوائرمنٹ سائنسز، محمد ذیشان قاسم، ڈاکٹر مقرب علی پروجیکٹ کوارڈینیٹر، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ موسمیاتی تبدیلی، ڈاکٹر عابد حسین ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز، ڈاکٹر گلزار اختر شعبہ باغبانی اور ڈاکٹر وسیم حسن موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button