Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا ایک ارب 27 کروڑ کا بجٹ پیش کردیا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلانگ کمیٹی کا 17واں اجلاس کمیٹی روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

میٹنگ میں 16ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی اس کے علاوہ نظر ثانی شدہ بجٹ مالی سال 2024.25 ایک ارب 15کروڑ کی منطوری بھی دی گئی جبکہ رواں مالی سال 2025.26 بجٹ جس کا حجم ایک ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا پیش کیا گیا، جس کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ مالی سال 2024-25 جو 35 کروڑ تھا کی منظوری دی گئی جبکہ مالی سال 2025.26 بجٹ کے ترقیاتی بجٹ 75 کروڑ تھا کو منظور کرلیا گیا۔

اجلاس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے مس سعدیہ، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد عارف، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے سہیل ہمایوں، ڈین زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈین وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈین فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، رجسٹرار سمعیہ امبرین ،ٹریژار محمد رفیق فاروقی، ایڈیشنل ٹریژار محمد آصف نواز، ڈپٹی ٹریژارز شکیل احمد، رانا علی ضیا ،رانا انعام اللہ، اسسٹنٹ ٹریژار شیر زمان اور عدنان نبی نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button