Breaking NewsEducationتازہ ترین
زرعی یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تیاریاں شروع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا چوتھا کانوکیشن 23 دسمبر 2025 بروز منگل دن 11:30بجے منعقد ہوگا جبکہ فل ڈریس ریہرسل مورخہ 22 دسمبر 2025 بروز سوموار کو دن 12:30 بجے یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
آن لائن رجسٹریشن جاری ہے، اس کانوکیشن میں گریجویٹ تعلیمی سال 24۔2020 ، 25۔2021 اور پوسٹ گریجویٹ تعلیمی سال 22۔2020 ، 23۔2021 اور 24۔2022 اور پی ایچ ڈی کے تمام پاس آؤٹ طلباء و طالبات کو اسناد دی جائیں گی، نیز پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو میڈلز بھی دیے جائیں گے۔
طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کانوکیشن کی آن لائن رجسٹریشن فیس مبلغ 2500 روپے بنام ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے ہمراہ آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروائیں۔
آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔




















