لاہور میں تین روزہ مینگو فیسٹول کا افتتاح

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور گولڈ کریسٹ مال کے اشتراک سے تین روزہ مینگو فیسٹیول کا افتتاح ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ اور علی خان لغاری نے کیا۔
ڈاکٹر عاصمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، زرعی یونیورسٹی ملتان نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں باقی تمام فصلوں کے ساتھ ساتھ مینگو پر خصوصی کام کر رہی ہے، مینگو فیسٹیولز کے انعقاد سے مینگو کی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گولڈ کریسٹ مال میں اس وقت بہت سے ممالک چائنہ نیپال کے وزٹر آئے ہوئے ہیں جو کہ مینگو فیسٹیول کو انجوائے بھی کر رہے ہیں اور ساتھ مینگو کھا بھی رہے ہیں۔
علی خان لغاری ایم پی اے نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 250 سے زائد مینگو کی ورائٹیز موجود ہیں لیکن جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں وہ 8 سے 10 ورائٹیز ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی ورائٹیز ہیں جن کے اندر یہ پوٹینشل موجود ہے کہ وہ کمرشل بنیادوں پر مارکیٹ میں لائی جا سکیں۔
رانا آصف حیات ٹیپو نہیں کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا ملکی اور غیر ملکی سطح پر مینگو فیسٹیولز کرنے کا مقصد فارمر حضرات کی کپیسٹی بلڈنگ، ہائی ویلیو مارکیٹ فراہم کرنا ہے، پاکستان کی مینگو کی ایکسپورٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
اس مینگو فیسٹیول میں 30 سٹالز پر 50 سے زائد مینگو کی ورائٹیز سجائی گئی تھیں۔
اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہری،مینگو گروورز سمیت علی اصغر، محمد ارشد، حاجی محمد رفیق،سید جعفر گیلانی،ڈاکٹر حسیب کھر،محمد علی بپی ملک عثمان ،محترمہ جنت مزاری،حیدر خان خاکوانی،ڈاکٹر عبدالرحمن موجود تھے۔


















