Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یوم یکجہتی کشمیر ، زرعی یونیورسٹی میں واک کا اہتمام

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا، اساتذہ، طلبا و طالبات اور یونیورسٹی انتظامیہ نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اظہار کرنے کے لیے ریلی نکالی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغۂ امتیاز) نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیری عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے زور پر مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ قائم کیا، تاہم کشمیری عوام اس غاصبانہ تسلط کے خلاف اپنی قربانیوں سے جدوجہدِ آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان شاء اللہ ظلم کی یہ سیاہ رات ضرور ختم ہوگی۔

رئیسِ جامعہ نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے جن پر بھارت مظالم اور بربریت ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور کشمیری عوام کے مسائل کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب کے دوران طلبا و طالبات نے کشمیر کے حق میں تقاریر پیش کیں جبکہ یونیورسٹی کے ڈرامیٹک کلب کی جانب سے خاکہ پیش کیا گیا، جس میں کشمیری عوام کی قربانیوں اور جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کیا گیا۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر فورم پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر بن یامین، عثمان جمشید ،ڈاکٹر عمر اکرم، پریذیڈنٹ سٹوڈنٹس کونسل محمد تحسین اور دیگر اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button