ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا بڑا اعزاز
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز، زرعی یونیورسٹی نے گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان میں پہلے نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل کر لیا ، جبکہ دنیا میں 18ویں پوزیشن حاصل کی۔
05 دسمبر کو دبئی میں ہونے والی رینکنگ تقریب میں نتائج کا اعلان کیا گیا، اس رینکنگ میں دنیا کی 1200 یونیورسٹیز نے حصہ لیا، جبکہ پاکستان کی 68 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔
زرعی یونیورسٹی ملتان پاکستان کی یہ واحد یونیورسٹی ہےش جس نے 2021 اور 2023 میں ملکی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
رینکنگ میں یونیورسٹی کی ریسرچ، ایجوکیشن، موسمیاتی تبدیلیاں، ویسٹ مینجمنٹ،ٹرانسپورٹ، پانی اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)،فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن نے پرنسپل آفیسر اوورک پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان اور فوکل پرسن ڈاکٹر مقرب علی کو مبارک باد دی۔