Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی حادثہ: ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا؛ طلباء کا احتجاج، کیمپس میں دو روز کے سوگ کا اعلان

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں سوموار کو ہونے والے حادثے پر یونیورسٹی میں دو دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ یونیورسٹی کمیونٹی بشمول اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہیں یونیورسٹی نے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے، کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔

مزید برآں وائس چانسلر نے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس حادثے کی فوری تحقیقات کر کے ابتدائی رپورٹ مہیا کرے گی۔

دوسری طرف طلبا نے مناہل کی ناگہانی موت پر احتجاج کا اعلان کیا شجاع آباد روڑ بلاک کردیا، جس پر پولیس آگئی اور انصاف کی فراہمی کی یقین کروانے پر طلباء منتشر ہوگئے۔

دوسری طرف وارثان کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر سی پی او نے نوٹس لیا اور پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرادیا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق مزید انکوائری جاری ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button