زرعی یونیورسٹی میں ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام
ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جسکا باقاعدہ آغاز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق رجوانہ ( وائس چانسلر )نے کیا، ان کے مطابق صرف کتابوں سے پڑھا ہوا علم ضروری نہیں ہوتا بلکہ فوڈ انڈسٹری کے اندر تجرباتی علم زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے سٹوڈنٹس کو بتایا کہ فوڈ انڈسٹریز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، فوڈ پروڈکشن،اور کوالٹی اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ وہ ادارے ہیں جہاں پر فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سٹوڈنٹس کی اصل جگہ ہے۔
ٹرینر محمد علی شاہ زیب (کوالٹی ایشورنس سپیشلسٹ میٹرو کیشن کیری) نے اس پروگرام میں سٹوڈنٹس کی تربیت کی، اس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد طلبہ کو دور حاضرمیں فوڈ انڈسٹریز میں ہیسپ کو قائم کرنے کے بارے میں اگاہی فراہم کرنا ہے، پروسس فوڈ کی تیاری کے دوران کوالٹی اور سیفٹی کے معاملات کو مدنظر رکھنا نہایت اہم ہوتا ہے، اس لیے سٹوڈنٹس کو یہ تربیتی ورکشاپ کروائی گئی کہ جب وہ فوڈ انڈسٹری میں جائیں تو ان کے پاس صرف کتابوں کا علم نہ ہو بلکہ پریکٹیکل نالج ھو۔
ٹریننگ کے دوسرے دن طلبہ کو میٹرو کیش اینڈ کیری کا دورہ کرایا جائے گا، جس میں وہ ہیسپ کو امپلی منٹ ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔
ٹریننگ میں ڈاکٹر محمد شہباز چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر نگہت رضا، ڈاکٹر شبیر احمد، ڈاکٹر سبط عباس اور ڈاکٹر ندا نے بھی شرکت کی۔