Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کا بجٹ پیش کر دیا گیا

ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں فنڈز، پلاننگ اینڈ فنانس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس گزشتہ صبح گیارہ بجے یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان نے کی۔

اجلاس میں مختلف محکمہ جات اور اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد مالی سال 2025-26 کے لیے یونیورسٹی کے بجٹ کی منظوری دینا، ترقیاتی منصوبہ جات اور مالی ترجیحات پر مشاورت کرنا تھی۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصفہ مقبول نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور بجٹ کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لیے مجموعی طور پر 684.903 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ بجٹ میں تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، انفراسٹرکچر کی بہتری، لیبارٹریز اور تعلیمی ساز و سامان کی فراہمی، طلباء کی سہولیات اور انتظامی اُمور کے لیے مخصوص فنڈز رکھے گئے ہیں تاکہ طلباء کو ہر طرح کی سہولت یو ای ٹی ملتان دے سکے جس سے اسٹوڈنٹس کو اپنی تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔

یو ای ٹی ملتان طلباء اور اساتذہ کرام کو ہرممکن سہولت فراہم کرےگی، جس سے تعلیم کے حصول میں بہتری پیدا ہو۔

وائس چانسلر نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ منظور شدہ بجٹ کی بدولت یونیورسٹی تعلیمی میدان میں مزید ترقی کرے گی اور قومی سطح پر اپنا نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button