Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجنئیرنگ یونیورسٹی ملتان : انتظامیہ نے قوالی نائٹ اجاڑ دی، طلباء کا احتجاج کا اعلان

نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کی قوالی نائٹ اجاڑ دی ، اجازت دینے کے بعد اچانک منسوخ کردی، طلبا نے آج احتجاج کا اعلان کردیا ۔

تفصیل کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی میں سپورٹس گالا شروع ہے جو 5روزتک جاری رہے گا مگر انتظامیہ نے طلباء کے بنائے گئے شیڈول کو اچانک درہم برہم کردیا جس سے طلبا میں بے چینی پھیل گئی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت قوالی نائٹ کا اہتمام کیا، سپانسر تلاش کیا مگر اچانک اجازت ختم کردی، ہمارے اصرار پر اجازت دی تو پھر بعد ازاں منسوخ کردیا، جب ہم نے یونیورسٹی کیمپس سے باہر قوالی نائٹ کااہتمام کرنے کا کہا تو ہمیں یونیورسٹی سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

قائم مقام وائس چانسلر کی ناقص لیڈر شپ نے یونیورسٹی میں بے چینی پھیلادی ہے، جس پرآج احتجاج کیا جائے گا اور کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button