Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں انٹرنیٹ دینے اور موبائل سکولز بنانے کا فیصلہ

محکمہ سکولز ایجوکیشن کا پنجاب کے سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دینے اور ایجوکیشن موبائل سکولز کیلئے 10موبائل سکول بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کا پنجاب کے تمام سکولوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کے تمام سکو ل پر انٹرنیٹ ایجوکیشن کی سہولت بھی ہوگی۔

ایف اے تک کے بچوں کے لئے لیکچر دینے کے لئے ایپ تیار کی گئی ہے۔ ایپ کے لیکچر سے بچوں کو ٹیوشن سے نجات مل جائے گی۔ اس ایپ پر تمام مضامین کے آن لائین لیکچر ہوں گے۔

علاوہ ازیں محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنجاب میں 10موبائل سکول بنانے کی منظوری دیدی ہے، محکمہ سکولز ایجوکیشن موبائل سکولز کیلئے 10بسیں فراہم کرے گا۔

غریب علاقوں کے بچوں کو یہ موبائل سکول کی سہولت حاصل ہوگی۔ موبائل سکولوں کے لئے فنڈز وفاقی حکومت ادا کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button