ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام ٹریننگ شروع

پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام ضلع ملتان کی چاروں تحصیلوں میں سوشل موبلائزر کی دو روزہ ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز تحصیل کمپلیکس ملتان سٹی میں کیا گیا۔
ٹریننگ کا افتتاح ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان نے کیا ملتان میں 11 بیچز کی ٹریننگ کروائی جا ئے گی۔
پہلے بیچ میں بیس خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان ملک محمد حسن نے ٹرینر کے فرائض سر انجام دئیے۔
ٹریننگ میں کمیونٹی میں بہتر ورکنگ سٹائل، میل جول اور رویوں کی مثبت تبدیلی پر خصوصی لیکچر دیا گیا۔
آفتاب احمد اعوان نے ٹریننگ میں شرکاء سے بات کرتے ھوئے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ سے رویوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، اور لوگوں کو فیملی پلاننگ کی طرف راغب کرنا آسان ھو گا ۔
لوگوں کی بہتر طریقے سے رہنمائی اور خدمت ھو گی۔



















