Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

برطانیہ میں خالصتان پر ریفرنڈم، مودی بورس جانسن سے ملاقات میں پھٹ پڑے

بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ہونے والے ریفرنڈم نے نریندر مودی کو پریشان کردیا۔
اسکاٹ لینڈکے شہرگلاسگو میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں مودی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سامنے پھٹ پڑے ،اور برطانیہ میں خالصتان پر ہونے والے ریفرنڈم میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت کے بجائے خالصتان کا موضوع ہی حاوی رہا۔
ملاقات میں مودی نے بورس جانسن کے سامنے خالصتان پر ریفرنڈم کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد اتفاق ہوا کہ دونوں کے قومی سلامتی کے مشیران اس معاملے پر مل کر مسئلے کی نشاندہی کریں گے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ بھارت اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر رواں ماہ کے آخر میں ملاقات کریں گے، جس میں برطانیہ میں سرگرم خالصتان کے رہنماؤں کے بارے میں بات کی جائےگی۔
سکھ رہنماؤں کے مطابق تقریباً 30 ہزار افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا، سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button