Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کرکٹر محمد یوسف کی بیٹی کی شادی

محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے ہمراں ایک تصویر اپ لوڈ کی، جس میں انہیں بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بیٹی کیلئے پیغام میں لکھا کہ’میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آگیا آخر سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن،‏ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی،‏ میرےآنگن میں ٹھہریں تیری یادیں تیری باتیں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘‏لو مبارک ہو تمہیں وقت سفر، اب الوداع، ‏جاو بابل کے نگر سے اپنے گھر،‏ الوداع ،‏ اےمیری دخترمیری نور نظر اب الوداع’۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے قومی ٹیم سے علیحٰدہ ہوگئے تھے ، تاہم وہ لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button