جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ شروع

سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی ہدایات مختلف اضلاع کے اسپتالوں اور مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ کے لیے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کے افسران کے دورے، افسران نے فراہم کی جانیوالی والی طبی سہولیات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
سیکشن آفیسر ذوالقرنین سلیم وٹو نے ضلع بہاولنگر، سیکشن افسر ڈاکٹر جبران خلیل نے ضلع راجن پور کنسلٹنٹ سحرش زارا نے ضلع بہاولپور اور بہاولنگر، راجن پور اور خانیوال کے چیف ایگزیکٹیو افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں اسپتالوں اور مراکز صحت میں میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی و فراہمی، صفائی و ہارٹیکلچر کی صورتحال، انفراسٹرکچر کی حالت اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
افسران نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں، مراکز صحت اور ڈسپنسریوں میں لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور بروقت سہولیات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر ہوسکیں۔


















