Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر کے امتحانات شروع، مانیٹرنگ ٹیموں کی چھاپے

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔

امتحانات میں 75ہزار 791طلبا شرکت کررہے ہیں ، جن کے لئے 224 سنٹر بنائے گئے ہیں، لودھراں میں 28، خانیوال میں 52وہاڑی میں 49ملتان میں 95 سنٹر بنائے گئے ہیں ۔
جن پر 224 سپرنٹینڈنٹس ، 232ڈپٹی سپرنٹینڈنٹس ، 16سو نگران عملہ ، 51ڈسٹی بیوٹرز ، اور 120موبائل انسپکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ امتحانات کاپہلا روز پر امن گزرا ہے، سیکورٹی کےلئے پولیس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ سینٹرز میں دفعہ 144بھی نافذ ہے ۔

مانیٹرنگ ٹیموں نے چھاپے مارے ہیں ، کچھ سنٹرز پر انتظامی کمی پائی گئیں، جن کو فوری طور دور کردیا گیا، اور نگران عملے کو امیدواروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button