Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بشکیک سے 170 طلباء ملتان ایئر پورٹ پہنچ گئے

کرغزستان میں فسادات کے بعد پاکستانی طلباء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں مزید 170 طلباء گزشتہ سہ پہر خصوصی پرواز ملتان ایئر پورٹ پر پہنچے تو ان کو اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے افسران نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر اے ایس ایف کے کمپنی کمانڈر بھی موجود تھے، آنے والے طلباء کی تواضع کی گئی۔

ایف آئی اے کے خصوصی ڈیسک نے طلبا کو ترجیح بنیادوں پر کلیئر کیا، ملتان شہر سے باہر رہنے والے 23 طلباء کو ان کے اپنے گھروں تک پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جو طلباء پاکستان پہنچے ان کا طبی معائنہ بھی کیاگیا اور یہ طلباء کسی بھی قسم کی طبی چوٹ سے محفوظ پائے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button