Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا نے پاکستان میں پنجے گاڑ لئے ، مزید 24افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ تشویش ناک حد تک پہنچ گیا، پانچ لہروں کے دوران وبا کا آج بدترین دن رہا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 7 ہزار 600 سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 13 فیصد کے قریب جاپہنچی۔

کورونا سے اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، اور 24 گھنٹوں میں 23 مریض انتقال کرگئے۔

کراچی میں صورت حال سب سے زیادہ خراب ہے، جہاں مثبت کیسز کی شرح 46.5 فیصد سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی کورونا کا پھیلاؤ بے قابو ہوگیا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

لاہور میں شرح 18 فیصد، راولپنڈی میں ساڑھے 15 فیصد، حیدرآباد میں بھی 17 فیصد سے زیادہ رہی۔

وبا بے قابو ہونے کے باوجود خلاف ورزیوں کو قابو کرنےوالا کوئی نہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے حکومت محض اعلانات پر اکتفا کر رہی ہے اور اتنطامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی نظر آتی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59343 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 7678 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ وائرس سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.94 فیصد رہی۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29065 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 814 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ،جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 66479 ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button