Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان کے سکولوں میں کورونا کے حملے جاری ، مزید 16مریض سامنے آگئے

ملتان میں کورونا کے وار جاری ہیں گزشتہ 24گھنٹوں میں 16مریض سامنے آئے ہیں، جن میں اساتذہ اور طلبا شامل ہیں ۔
گورنمنٹ سکول سورج میانی میں سات کیس سامنے آئے ، جبکہ گورنمنٹ سکول شجاع آباد میں5 کیسز پازیٹو ہوئے۔
گورنمنٹ ہائی سکول 84 ایم جلالپور پیروالا میں تین کیسز سامنے آئے، جبکہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول چوک رشید آباد کو 10 کی بندش کے بعد کھولا گیا تو پہلے روز ایک طالبعلم پھر کورونا کا شکار نکل آیا ۔
ڈی ای او سیکنڈری شیخ رفیق کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق تمام سکولوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے، اور مقرر ہ ایس اوپیز کےتحت سکولوں کو بند کیاجارہا ہے۔



















