Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کےلئے تین ارب 8 کروڑ روپے مختص
بجٹ مالی سال 2024-25 میں نشتر ہسپتال میں پیٹ سکین مشین کےلئے 30 کروڑ روپے ، 200 بیڈ کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کےلئے 70 کروڑ روپے ، برن سنٹر کےلئے 8 کروڑ 90 لاکھ روپے ، 150کے آئی ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کےلئے 79 کروڑ 63 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔
جبکہ نشتر ہستپال اور چلڈرن کمپلیکس کی او پی ڈی کےلئے 45 کروڑ روپے ، نشتر کی بلڈنگ کی تزین کےلئے 50 کروڑ روپے ، قادر پور راں ٹراما سنٹر کےلئے چار کروڑ 90لاکھ روپے ،سول ہسپتال کی پرانی عمارت کی دیکھ بھال کےلئے تین کروڑ روپے ، ٹی ایچ کیو جلالپور پیروالا کےلئے سات کروڑ 40لاکھ روپے ، ٹی ایچ کیو شجاع آباد کےلئے 9کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔