Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے زیر اہتمام مدر ڈے کے حوالے سے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے زیر اہتمام مدر ڈے کے حوالے سے سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ ماں محبت مروت خلوص اور وفا کی واضح مثال ہوتی ہیں۔

ماں ایک ایسا سایہ دار درخت ہوتا ہے جس کی گھنی چھاؤں کم نہیں پڑتی، ماں کی گود انسان کی سب سے بڑی درسگاہ ہوتی ہے۔

مزید کہا کہ ہر مذہب اور تہذیبوں میں ماں کی عظمت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

ہر دن ماں کا دن ہوتا ہے لیکن اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ماں کی شان اور عظمت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمرین ناز، ڈاکٹر عائشہ حکیم، ڈاکٹر نگہت رضا،ڈاکٹر مدیحہ گوہر نے کہا کہ ماں کا بچے کو جنم دینا کوئی عام بات نہیں، پیدائش کے بعد ماں پیار خلوص اور قربانی کا دوسرا نام ہے۔

دکھوں کے باوجود ماں اپنی اولاد کے سامنے اپنے غموں کو چھپا کے رکھتی ہے۔بچوں کی تربیت کے لیے اپنا آرام اور خواہشوں کو قربان کر دیتی ہے۔

مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جنت ماں کے قدموں میں ہے۔

ایمن بتول نے کہا کہ ماں کائنات کی سب سے قیمتی اور سب سے عظیم سرمایہ ہوتا ہے۔ماں کی شفقت و محبت کسی تعارف کا محتاج نہیں۔

اس موقع پر عمران محمود،رفیق فاروقی،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عمر اعجاز،آصف نواز،ڈاکٹر طاہرہ گل,انعم بخاری،ڈاکٹر سحرش اعجاز،شفایاب سمیت دیگر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button