ماں کے دودھ کی اہمیت کے متعلق ایک روزہ آگاہی سیمینار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یونیسیف کے تعاون سے ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹکس کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی اہمیت کے متعلق ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی گیسٹ سپیکر مس عظمی خرم بخاری ایچ ار نیوٹریشن ہیڈ یونیسیف ڈاکٹر مصباح احمد اسلامک سکالر شامل تھیں۔
اس سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان خواتین میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کی صحت کے لیے کتنا زیادہ اہم ہے بچے کی پہلی خوراک ماں کا دودھ ہونے سے جسم میں جو جراثیم سے لڑنے کی قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈین کلیہ زراعت نے پروگرام کے آغاز میں بتایا کہ یونیسیف کی مدد سے یہ آگاہی سیمینار ایک بہت اچھا اور احسن قدم ہے اس سے نوجوان بچیوں میں اہمیت اجاگر کی جا سکے گی کیونکہ آنے والا دور کریئر اورینٹڈ خواتین کا دور ہے جس میں اداروں کو بھی کاوش کرنی ہوگی کہ وہ ماؤں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر کریں کہ وہ بچوں کو آسانی سے اپنے کام کے ساتھ ساتھ اس نعمت سے محروم نہ کریں۔
دوسرا ماؤں کی اپنی غذائیت بہت اہم ہے، ڈاکٹر مصباح احمد نے اسلام میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور عورت کے مقام پر روشنی ڈالی جب کہ مس عظمی خرم بخاری نے ڈیپارٹمنٹ کی اس کاوش کو سراہا کے نوجوان نسل میں یہ آگاہی بہت ضروری ھے۔
پروگرام کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے تمام سپیکرز، حاضرین، آرگنائزرز اور یونیسیف کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے آرگنائزرز میں ڈاکٹر نگہت رضا، ڈاکٹر ندا فردوس اور مس مصباح شریف،ڈاکٹر محمد شہباز شامل تھے۔