Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی: آفیسرز کو مادر ملت فاطمہ جناح ایوارڈ سے نوازا گیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں سماجی تنظیم ینگ پاکستانز آرگنائزیشن ملتان کے اشتراک سے مادر ملت فاطمہ جناح ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر کلثوم پراچہ نے کی۔
جس میں سینئر پروفیسر حمید رضاصدیقی ، شاکر حسین شاکر ، رجسٹرار ملکہ رانی نے خصوصی شرکت کی

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے جدوجہد، ہمت اور قربانی کی ایسی مثال قائم کی جو ہماری سیاسی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

مادر ملت فاطمہ جناح کا کیرئیر جدوجہد آزادی کے دوران راہ نما سال تھا، آج کی طالبات اور جابس کرنے والی خواتین کے لئے مادر ملت ایک رول ماڈل ہیں جن کی تقلید ان کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہے
۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تخلیق میں ایک اہم شخصیت تھیں تعلیم اور بااختیار بنانے اور خواتین کی آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان کی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کی بنیاد رکھی۔

ایوارڈ یافتگان نے بھی اس یونیورسٹی کی ترقی کےلئے غیر معمولی لگن اور محنت کا مظاہرہ کیا جس کو سراہا جانا چاہیے ، وومن یونیورسٹی نے ایک روشن مثال قائم کی ہے کہ کس طرح ایک وفادار، حوصلہ افزائی اور قابل قدر افرادی قوت تیار کی جاتی ہے۔

تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، پبلک ریلیشن افیسر مس انعم زہرا قریشی، ایڈمن آفیسر خرم شہزاد، اسسٹنٹ خزانہ دار احمد فراز سید، پرسنل سیکرٹری ساجد پرویز اسسٹنٹ خزانہ دار محمد اسلم پریس مینجر عامر وسیم سٹیٹ افیسر ہمایوں خورشید اسسٹنٹ رجسٹر سارا ناصر، ہاسٹل واڈر کوثر جان ڈائریکٹر محمد اعظم ائی ٹی ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان حیدر ، ایڈمن اسسٹنٹ طلحہ سعید جونیئر کلرک قرۃ العین جونیئر کلر سید فرقان حسین جونیئر کلرک محمد ابرار صدیقی کوچ مصدق حنیف محمد اعظم اسسٹنٹ انجینیئر سفیر حیدر اسسٹنٹ کنٹرولر اصغر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جونیئر کلر حبیب الرحمن کیمرہ مین عدنان انتظار اسسٹنٹ رجسٹرار طاہرہ سعید بودلہ، ڈرائیور وی سی شہباز احمد، اسسٹنٹ رجسٹرار بے نظیر پیٹر چیف انجینیئر اسد علی بھٹہ ڈپٹی ڈائریکٹر ائی ٹی عاطف رضا زیدی اسسٹنٹ ڈی ایس اے محمد رضوان صدیقی سینیئر کمپیوٹر اپریٹر رجسٹرار افس رابعہ نورین چیک رائٹر ارسلان سلطان ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد کامران بھٹہ ، اسسٹنٹ ٹریژر زہرا رفیق وائس چانسلر افس اسسٹنٹ شعیب طاہر شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button