زکریا یونیورسٹی اور پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو سائن
ملتان پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس کی ۳۲ویں آل پاکستان کانفرنس میں ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی ، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پاکستان ڈیری ایسوی ایشن کے مابین ایک ایم او یو سائن کیا گیا۔
اس ایم او یو سائننگ سیریمنی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر شہزاد امین (سی ای او پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن)، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر (ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن) اور ڈاکٹر انیلہ حمید ( چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لوجی) نے شرکت کی۔
اس ایم او یو کے ذریعہ پاکستان میں ڈیری انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے ڈیری انڈسٹری اور تعلیمی ادارے کے مابین سمجھوتہ پایا گیا، جس میں روزگار کے مواقع، باہمی پراجیکٹس، دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے نہ صرف طلبہ بلکہ کسانوں اور گوالوں کیلئے مختلف آگہی سرگرمیاں اور ٹریننگ ورکشاپ سر فہرست ہیں ۔
یہ سمجھوتہ طلباء کیلئے مستقبل میں بہترین تحقیق ، انٹرنشپ، سکالرشپ اور بین الاقوامی کانفرنس جیسے مواقع فراہم کرے گا۔
مزید براں ڈیری پروفیشنلز کو اپنی مہارتوں کو بہتر اور پروان چڑھانے کا بھی موقع ملے گا۔