انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اور فارمر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں ایم او یو سائن

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور فارمر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن( ایف ڈی او) کے درمیان باہمی اشتراک کو بڑھانے کے لیے ٹرم آف پارٹنر شپ ٹی او پی پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کی طرف سے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر شیخ، ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ،ڈاکٹر خرم افضل اور فارمنگ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے پروگرام منیجر محمد آصف، محمد عثمان اور محمد فیصل نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز ڈاکٹر سعید اختر شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غذائیت کے حوالے فارمر ٹریننگ اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی ،ڈاکٹر توصیف نے نیوٹریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اولین ترجیح قرار دیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسطرح کا باہمی تعاون تحقیق و ترویج کے کام کو اور موجودہ دور کے مسائل کو حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اور یونیورسٹی کو پاکستان اور عالمی دنیا میں اعلی مقام حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔


















