Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور رازبائیو یو ۔کے کے درمیان ایم او یو سائن

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور رازںبائیو یو کے کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔

ایم اویو کا بنیادی مقصد بائیو فرٹیلائیزر کی یوکے کی نیو ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کروانا تھا۔

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور یوکے کی جانب سے سی ای ا و راز بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے ایم او یو پر دستخط کیئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ موجودہ موسمیات اور فصلوں کی ضروریات کے لئے بائیو فرٹیلائیزر وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔

اس سے ہم اپنے ملک کی فرٹیلائزر ضروریات کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او سید فاروق شاہ نے اس سلسلے میں تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی، اور زرعی یونیورسٹی ملتان میں بائیو فرٹیلائیزر کا مکئی کی فصل پر ابتدائی تجربہ بھی لگایا۔

مزید کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ زرعی جامعہ ملتان پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے مختلف زرعی فصلات پر تجربات کر رہی ہے جو کہ ملک کی خوشحالی اور خوراک کا ضامن بنے گی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر حافظ محکم حماد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button