Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور ترکی کے یونیورسٹیوں کے درمیان معاہدہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ترکیہ کی دو یونیورسٹیز قونیہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر اور استنبول جلیم یونیورسٹی کے ساتھ باہمی اشتراک کا معاہدہ کیا گیا۔

زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور ترکیہ کی دو یونیورسٹیز کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی اسلن نے جلیم یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر حسن نے کونیہ فوڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے معاہدوں پر دستخط کیے، جبکہ ترکیہ کی دونوں یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے آن لائن شرکت کی۔ان معاہدوں کا بنیادی مقصد تینوں یونیورسٹیز کا مل کر زراعت کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ترکیہ کی دونوں یونیورسٹیوں کے ریسرچ کے شعبہ جات زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ جات سے ملتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ زراعت کے شعبوں میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، جبکہ ترکیہ کی دونوں یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہم معاہدہ کو کارآمد بنانے اور زرعی تحقیقات کے فروغ کے لئے زرعی یونیورسٹی ملتان کے وفد کو جلد ترکیہ میں خوش آمدید کریں گے۔

معاہدے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد ڈاکٹر محکم حماد ڈاکٹر عابد علی، ڈاکٹر نادر نقاش اور ڈاکٹر محمد عثمان نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button