Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ملتان اور مختار اے شیخ ہسپتال کے مابین ایم او یو سائن
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور مختار اے شیخ ہسپتال کے مابین ایم او یو سائن کیا گیا، مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اور سی او عمر بیگ نے دستخط کیے ۔
اس موقع پر رجسٹرار زبیر خان ، ٹریثرار صفدر لنگاہ ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مختار اے شیخ ہسپتال نعیم خان ، سحرش ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ثمینہ و دیگر موجود تھے ۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور مختار اے شیخ ہسپتال کے مابین ایم او یو کی مدد سے یونیورسٹی فیکلٹی ممبران ، آفیسرز اور ملازمین کو صحت کی سہولیات میسر ہوں گیں، اور ہسپتال کا عملہ یونیورسٹی میں متعدد میڈیکل کیمپس بھی منعقد کرے گا ، جس میں مختلف بیماریوں کے تدارک کے لیے آگاہی فراہم کریں گے ۔