Breaking NewsSportsتازہ ترین
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور بچ انٹرنیشنل ہسپتال ملتان کے مابین معاہدہ طے

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور بچ انٹرنیشنل ہسپتال ملتان کے مابین کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی صحت و تندرستی کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔
اس سلسلے دونوں اداروں کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پر سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور اور چیف آپریٹنگ آفیسر بچ انٹرنیشنل ہسپتال عبدالغفار انصاری نے دستخط کیے۔
تقریب میں نامور شخصیات سمیت انڑنیشنل مسعود انوار۔ وسیم حیدر۔ سکھاں فیض اور پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔
ساؤتھ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمد انیس خواجہ اور بچ انٹرنیشنل ہسپتال کے بانی اور سی ای او یاسر بچہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔


















