ویمن یونیورسٹی ملتان اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے مابین ایم او یو سائن

ویمن یونیورسٹی ملتان اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے مابین ایم او یو سائن ہوگیا۔
دونوں اداروں کے درمیان ایک تقریب میں دستخظ ہوئے ، جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
ایم او یو کے مطابق دونوں ادارے ایک دوسرے ساتھ ریسرچ، سیمینار اور ورکشاپ منعقد کرائیں گے، جو ریسرچ ہوگی اس کو شائع کیا جائے گا۔
میٹریل کا تبادلہ قوانین کے تحت ہوگا ،جس کی مقدار مقرر کی جائے گی، ریسرچ کے لئے دونوں ادارے زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور سکالرز کو سہولیات فراہم کریں گے ، جبکہ انٹرپرنیور کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
ریسرچ کےلئے فیلڈ ایریا کاتعین اورک کرے گا، جو دونوں تعلیمی اداروں کے مفادات کا خیال رکھے گا، ابتدائی طور پر یہ ایم او یو 5سال کےلئے ہوگا ۔
ایک سال کے بعد کارکردگی کا آڈٹ کیا جائے گا ، مدت پوری ہونے کے بعد اس میں توسیع ہوسکے گی۔
ا س موقع گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے کہ جنوبی پنجاب کلچر سے بھرپور خطہ ہے ملتان کی ہزاروں سال پرانی تاریخ اور تاریخی ورثہ ہماری ریسرچ کی راہ دیکھ رہا ہے ، دونوں ادارے ملکر اس خطے کی تاریخ کو ایک بار نئے زاویے سے ریسرچ کے ذریعے سامنے لائیں گے۔
اس کے کلچر کو دنیا کے سامنے رکھیں گے جو امن وآشتی کا داعی ہے، جب ملتان کو وینس کا جڑاں شہر قراردیا جارہا ہے تو ایسے میں تاریخ کھوجنے والی طالبات کےلئے یہ ایم او یو مدد گار ثابت ہوگا۔


















