ویمن یونیورسٹی ملتان اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے درمیان تعلیمی تعاون بڑھنے کا ایم او یو سائن ہوگیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان اور اے آئی پی ایس ( امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز) درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور اے آئی پی ایس کے صدر ڈاکٹر میتھو اے کک نے دستخط کیے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل خان، کنٹری ڈائریکٹر اے آئی پی ایس ، ڈاکٹر ملیکہ رانی، رجسٹرار ڈاکٹر کنول رحمان، ڈائریکٹر اورک اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز اوورک ، ڈاکٹر صائمہ نسرین اور ڈاکٹر عاصمہ اکبر بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ مابین متعدد فیلڈ میں ایم او یو سائن ہیںش اسی طرح یہ معاہدہ بھی ویمن یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی ممبران اور طلبا کےلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس معاہدے کے توسط سے دونوں اداروں کے درمیان علمی تعاون کو بڑھانے ، فیکلٹی ٹریننگ، تعلیمی تقرری، علمی تبادلے، مشترکہ سیمینارز اور مستقبل کے تحقیقی اقدامات ہوسکیں گے، ہماری فیکلٹی کو جدید دنیا کی ریسرچ تک رسائی حاصل ہوگی۔
ڈاکٹر میتھیو کک کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی ایک بڑی درسگاہ ہے، جس نے خواتین کی تعلیم میں اہم کردار ادا کیا ہے ہم ایسے اداروں کے ساتھ پارٹنر شپ کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں جو خواتین کو خود مختار بنانے میں مدد کررہی ہے۔
قن کا مزید کہنا تھا کہ اس ایم او یو سے یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ساتھ افسر اور طالبات کو ٹریننگز میں شرکت کا بھرپور موقع ملے گا۔
بعد ازاں دونوں اداروں کی طرف سے دستاویزات کا تبادلہ کیاگیا۔


















