Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رکن صوبائی اسمبلی سیدہ سلمیٰ سعید کا ویمن یونیورسٹی ملتان کا دور

ترجمان ویمن یونیورسٹی ملتان کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سید ہ سلمیٰ سعید نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ سے ملاقات کی، اس موقع پر یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جو تیزی سے ترقی کررہی ہے، اس میں ہونے والی ریسرچ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی دو فیکلٹی ممبران کو دو کروڑ کے قریب ریسرچ گرانٹ بھی ملی ہے، ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی ترقی اور اسٹریٹجک ترقی کا استعارہ بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کو حکومتی سرپرستی کی بڑی ضرورت ہے طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نئے مضامین متعارف کروائے جارہے ہیں مگر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، جس میں حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

سیدہ سلمیٰ نے یونیورسٹی کی کامیابیوں اور خطے میں خواتین کے مستقبل کی تشکیل میں کردار کو سراہتے ہوئے ادارہ جاتی ترقی کے لیے اقدامات کے لیے اپنی مکمل حمایت یقین دلایا اور کہا کہ ویمن یونیورسٹی کی ترقی اور اس کے مسائل بارے اعلیٰ حکام کو رپورٹ دی جائے گی اور ترجیح بنیاد پر یونیورسٹی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button