Breaking NewsEducationتازہ ترین
نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے شروع ہوگئے، درخواستیں طلب کرلی گئیں
نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان نے پوسٹ گریجوایٹ ایڈمیشن کا اعلان کردیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ایم فل پروگرام ایگرانومی، ہارٹی کلچر، پلانٹ بریڈنگ ، جینٹکس ، ویڈ سائنسز ، ایگری اکنامکس، بائیوٹیکنالوجی، سیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ماحولیات میں تبدیلی ، مینجمنٹ ایگری بزنس شامل ہیں ، جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام میں ایگرنوامی، سول سائنسز، بائیوٹیکنالوجی، سیڈ سائنسز، اورایگریکلچر اکنامکس شامل ہیں۔
یونیورسٹی اپنا انٹری ٹیسٹ لے گی، جو 26جنوری کو منعقد ہوگا ،جس کےلئے درخواستیں 24 جنوری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ٹیسٹ کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، انٹری ٹیسٹ کے نتائج کے بعد 6 فروری تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔