Breaking NewsEducationتازہ ترین
ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایم ٹیک کا آن لائن فری لانسنگ کورسز شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل پنجاب کی ہدایت پر ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایم ٹیک شیر شاہ روڈ ملتان کینٹ نے آن لائن فری لانسنگ کورسزشروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
اس ضمن میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ عمر چشتی کے مطابق کورسز کا دورانیہ 6 ماہ تک محیط ہو گا۔ جبکہ کلاسز کا آغاز 10 اگست سے ہو گا،۔
کورسزمیں ایمازون، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافکس ڈیزائننگ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ سمیت فری لانسنگ کے کورسزشامل ہوں گے۔




















