Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان : محمد احسن نے ڈسٹرکٹ سائیکل ریس جیت لی

ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر شاندار سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی حکام کے ہمراہ سپورٹس گراؤنڈ سے سائیکل ریس کا آغاز کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔

سائیکل ریس چونگی نمبر 9 سے ہوتی ہوئی گول باغ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں ہر عمر کے افراد نے حصہ لیا ، اور ضلع بھر سے 5 سو سے زائد سائیکلسٹ نے بھی ریس میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔

ریس کے دوران ٹریفک اور سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے تھے۔

سائیکل ریس میں سائیکلسٹ محمد احسن نے ریس جیت کر پہلی پوزیشن کا اعزاز اپنے نام کیا ، جبکہ عمر اشفاق نے دوسری جبکہ حافظ ذیشان نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے فاتحین میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وباء کے بعد فیلڈ سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ، اس سلسلے میں جشن بہاراں کے دوران سپورٹس اور کلچرل کے مخلتف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

قبل ازیں شہریوں اور سپورٹس حلقوں نے کامیاب سائیکل ریس کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button