Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈی آر ایس سسٹم پر یقین نہیں ، محمد رضوان

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ ڈی آر ایس سسٹم پر یقین نہیں رکھتے، وکٹ کیمرہ نے آواز ریکارڈ کرلی، جسے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا تھا ۔

کمنٹیٹرز دہراتے ہوئے کہا کہ رضوان ڈی آر ایس پر یقین نہیں رکھتے ۔

یاد رہے کہ مذکورہ ویڈیو ملتان ٹیسٹ میچ کے آخری لمحات کی ہے اور انگلینڈ کیپٹن بین سٹوکس اور برائیڈن کارس اس بیٹنگ کر رہے تھے۔ ملتان میں قومی ٹیم نے 19 برس بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی۔

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کے ممکنہ کپتان محمد رضوان ریویو سسٹم پر یقین نہیں رکھتے ، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور بولتے وقت احتیاط کریں، انگلش اور غیر ملکی میڈیا بات کا پتنگڑ بنا دیتا ہے ۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 تاریخ سے راوالپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کےلئے دونوں ٹیمیں بذریعہ اسلام آباد پنڈی پہنچ چکی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button