Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محمد سعید ڈائریکٹر ریکوری واسا ملتان تعینات کردئیے گئے

حکومتِ پنجاب کے ہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) میں ایک اہم انتظامی تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سعید (بی ایس-18)، جو اس وقت ڈائریکٹر فنانس واسا رحیم یار خان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر (ریکوری)، واسا ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد واسا ملتان میں ریونیو ریکوری اور مالی نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button