Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ڈویژن میں ویکسینیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ

ڈویژنل انتظامیہ نے کرونا وبا کی نئی قسم کے پیش نظر ویکسینیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت کورونا، ڈینگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کورونا سے بچاو کیلئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہری بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

30 سال سے زائد عمر کے افراد جن کی ویکسینیشن کو 6 ماہ کا عرصہ گزر گیا وہ بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

معمولات زندگی سہل طریقے سے سرانجام دینے کیلئے ویکسین لگوائیں۔ویکسین لگوا کر خود کو، خاندان کو، ملک کو اس وبا سے نجات دلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاروا کی پازیٹو سائٹ کو نوٹس دیکر سر بمہر کیا جائے۔ ڈینگی وبا کے خاتمے کیلئے جنگی ہنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں کورونا ویکسین کے اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ سال جن مقامات سے لاروا برآمد ہوئے یا ڈینگی کے مریضوں رپورٹ ہوئے ان مقامات پر سپرے، لاروا سائٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ملتان میں اس ماہ ابتک 77 نوٹسز دیے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع ملتان میں 65فیصد، لودھراں 62 فیصد، وہاڑی 59فیصد،خانیوال نے 58 فیصد مکمل ویکسینیشن کے اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، سی اوز ہیلتھ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button