گولڈن جوبلی پاکستان واپڈا انٹر یونٹ ہاکی چیمپئن شپ کی میزبانی ملتان کو مل گئی
متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر 21 جنوری تا 28 شیڈول میگا ایونٹ میں اولمپئنز، قومی و بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 50ویں واپڈا انٹر یونٹ ہاکی چیمپئن شپ کے لیے ٹیکنیکل پینل کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔
ہاکی فیڈریشن کے مطابق چوہدری خالد محمود (جنرل منیجر میپکو) کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز کی حیثیت سے منصور الحق (واپڈا) اور کاشف علی (پی آئی اے) اپنی خدمات انجام دیں گے۔امپائرز منیجر اور ٹورنامنٹ آفیسرز میں کامران شریف چوہدری (ملتان) جبکہ اسسٹنٹ امپائرز مینیجر کے طور پر ملک اصغر اعوان (خوشاب) ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ٹورنامنٹ آفیسرز ہارون سعید (ڈی جی خان)، مرزا جاوید (بہاولنگر)، ایم ارشد (واپڈا)، عبد المالک (گوجرہ)، سید غلام مجتبیٰ (ننکانہ)، علی رضا (ملتان)، محمد غضنفر عباس (ملتان)، ذوالفقار علی (میپکو جاوید صادق (رحیم یار خان)، اور قیصر رضا (ملتان) شامل ہیں ایمپائرز ہارون رشید (پشاور)، منیر احمد (فیصل آباد)، نوید اصغر (فیصل آباد)، اسد عباس (آرمی)، فہد علی خان (کراچی)، ایم سلیم (آرمی)، فرحان سلیم (آرمی)، اور غفران (آرمی) بطور امپائرز تعینات کیے گئے ہیں۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر:سیکرٹری حیدر عثمان اٹھنگل (میپکو ملتان) ہوں گے۔