Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : چونگی نمبر 9 چوک پر دو کراؤن فیلیئرز کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

کمشنر ملتان ڈویژن کے حکم پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے چونگی نمبر 9 چوک پر دو کراؤن فیلیئرز کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کروا دیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں کو نکاسی آب کے حوالے سے ریلیف دینے کے لیے ڈی واٹرنگ پمپ بھی نصب کروا دیا گیا ہے

واضح رہے کہ چونگی نمبر 9 چوک پر 36 انچ قطر کی پرانی سیوریج لائن پر اتوار کے روز ایک کراؤن فیلیئر کا واقعہ رونما ہوا تھا ۔

جس کا منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے نوٹس لیتے ہوئے سیوریج نارتھ ڈویژن کو موقع پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے، اور ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کرنے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

مگر گزشتہ روز پہلے کراؤن فیلیئر کے تھوڑے فاصلے پر دوسرے کراؤن فیلیئر کا واقعہ پیش آنے پر ایم ڈی واسا فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، اور انہوں نے شہر کے اہم اور مصروف چوک پر اس صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی تو تمام سیوریج ڈسپوزل اسٹیشن کے افسران کو موقع پر طلب کر لیا ۔

کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی بارے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرو بس روٹ ہونے کی وجہ سے معاملے کی حساسیت بارے بھی بتایا۔

دریں اثناء چیف ٹریفک آفیسر نے بھی ایم ڈی واسا کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا، اور ٹریفک کے ڈائیورشن پلان بارے تبادلہ خیال کیا ۔

واسا ترجمان نے کراؤن فیلیئرز کے حوالے سے چونگی نمبر 6 ، وزیر ٹاؤن، العطاء کالونی، عثمان آباد، آفیسر کالونی، پیر خورشید کالونی، روہتک ہاؤس سمیت چونگی نمبر 6 سے چونگی نمبر 9 تک بوسن روڈ سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو پانی کا استعمال کم سے کم کرنے کی اپیل کی ہے ، اور امکان ظاہر کیا کہ متاثرہ سیوریج لائن پر مزید کراؤن فیلیئرز کے واقعات رونما ہونے کا بھی امکان ہے ، لہذا وہ پانی کا استعمال کم کریں تاکہ کراؤن فیلیئرز کی مرمت کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button