سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی ملتان کا افتتاح کردیا گیا
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی کے ملتان میں قیام کے سلسلہ میں ایک تقریب ڈسڑکٹ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں منعقد ہوئی۔
جس میں ملتان میں اکیڈمی کے قیام کا افتتاح انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود نے کیا۔
اس موقع پر انٹر نیشنل انڈر 19کرکٹر عذیر ممتاز۔سابق ڈی ایس او محمد جمیل کامران۔کوچز مخدوم مظفر عالم۔ناصر حسین۔طایر محمود۔میڈم رومانہ بخاری۔۔جی ایم آپریشن ساودرن پنجاب نوید باقر۔ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف۔نے شرکت کی۔
رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلے جانا والا کھیل ہے، اور پاکستان میں کرکٹ کا بھرپور ٹیلنٹ ہے۔
اس ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب نے وزیر کھیل کی سرپرستی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کرکٹ اکیڈیمیز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
ان اکیڈیمز میں بوائز کے ساتھ ساتھ گرلز کھلاڑیوں کو بھی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر اس طرح کی تربیت کے مواقع ملنا انتہائی قابل تحسین ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کا صوبہ بھر میں کرکٹ اکیڈیمز کا قیام قابل تحسین ہے۔
جس پر ہم سب وزیر کھیل پنجاب اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں شرٹس بھی تقسیم کی گئیں۔